ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / میں خوش نہیں ’وش کنٹھ‘ بن کرپی رہا ہوں زہرہلاہل : کمار سوامی 

میں خوش نہیں ’وش کنٹھ‘ بن کرپی رہا ہوں زہرہلاہل : کمار سوامی 

Mon, 16 Jul 2018 01:54:16    S.O. News Service

نئی دہلی:15/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کرناٹک کے وزیر اعلی کمار سوامی کا کانگریس جے ڈی ایس اتحاد کی حکومت پر ایک بار پھر درد چھلکا ہے۔ وزیر اعلی کمارسوامی نے ایک بار پھر سے اتحاد کی حکومت کی مجبوریوں کو عوامی پلیٹ فارم سے سب کے سامنے رکھا اور اس دوران ان کے مجبوریوں کے آنسو بھی چھلکے۔ اب کرناٹک میں نئی حکومت کے قیام کو زیادہ دن نہیں بھی ہوئے ہیں کہ کمار سوامی نے ایک بار پھر سے قبول کیا کہ وہ اس اتحاد والی حکومت سے خوش نہیں ہیں۔ کانگریس جے ڈی ایس اتحاد والی حکومت کی قیادت کر رہے سی ایم کمار سوامی نے بنگلور میں ایک پروگرام کے دوران سرعام روتے ہوئے کہا کہ آپ سب مجھے مبارک دینے کے لئے گلدستے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آپ سمجھتے ہیں کہ میں خوش ہوں ؛لیکن درحقیقت میں خوش نہیں ہوں ۔ میں اتحاد کی حکومت کے درد کو جانتا ہوں۔ میں اپنا درد بغیر بانٹے ہوئے جی رہاہوں جو کسی زہر سے کم نہیں ہے۔ میں اس حالات سے خوش نہیں ہوں۔ آگے انہوں نے کہا کہ میں نیل کنٹھ کی طرح بن گیا ہوں، اور جو اس حکومت کے درد کو بھی نگل لیا ہے۔ واضح ہو کہ کمار سوامی بنگلور میں ایک پروگرام میں یہ بول رہے تھے۔اس سے پہلے بھی کمار سوامی نے ریاست میں جنتا دل (ایس) کو اکثریت نہیں ملنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے اس بات کا بھی دکھ ہے کہ عوام نے مجھ پر بھروسہ ظاہر نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ پانچ سال کے لئے مستقل حکومت کریں گے۔ ہم عوام کے لئے کام کریں گے، ہم یہاں اپنا ذاتی مفاد لیکر نہیں آئے ہیں۔ کماسوامی نے کہا کہ نہ تو وہ اور نہ ہی دیوگوڑا خاندان کبھی اقتدار کے لئے بیتاب رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کا زیادہ تر سیاسی زندگی اپوزیشن میں ہی بسر ہوئی ہے۔ واضح ہو کہ گزشتہ دنوں مکمل بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر اعلی کمارسوامی نے ریاست میں کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت کا پہلا بجٹ پیش کرتے ہوئے قریب 34 ہزار کروڑ روپے کا کسانوں کا قرض معاف کر دیا جس کے تحت ہر کسانوں کے دو لاکھ تک کے قرض معاف کئے جائیں گے۔ 


Share: